Urdu
پاکستان تازہ ترین

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر عدالت میں پولیس کی جانب سے کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع نہ کرانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ناظم جوکھیو قتل کیس کا چالان دو دن میں اے ٹی سی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے گا۔ عدالتی احکامات انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کو بھی ارسال کیے جائیں۔

درخواست گزار کے وکیل خلیل احمد نے کہا کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 8 فروری کو کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ایک ماہ کا عرصہ گزار جانے کے باوجود تفتیشی افسر کیس کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ناظم جوکھیو کے ورثاء کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت ہے۔ تاہم اسے مسترد کی جائے۔ عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔
جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کا کہنا تھا کہ عدالت کو درخواست کی سماعت کا مکمل اختیار ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن نے چالان کی اسکروٹنی مکمل کرلی ہے۔ پولیس فائل میرے پاس ہے چالان اے ٹی سی کورٹ کے منتظم جج کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔

Related posts

پیٹرول کی قیمتیں بڑھا چکے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں ہوئیں،رانا ثنا اللہ

ibrahim ibrahim

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیئے سکھر پہنچ گئے

Nehal qavi

عید کا دوسرا روز،کراچی کے ساحل پرعوام کا جم غفیر

ibrahim ibrahim

Leave a Comment