سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏ڈی چوک پر عدم اعتماد کے دن جلسہ اور ارکان کا گھیرائو کرنے کی حکومتی منصوبہ بندی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی،بوکھلاہٹ میں حکمران ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے بھی تیار ہیں،‏حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلینج کرے۔ وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ ڈی چوک کی بجائے پارلیمان میں ہوگا، یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پر نہ لے جاتے،تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More