کراچی کا موسم بدستور گرم ہے، درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڑ کیا گیا، ہوا میں نمی کے بڑھتے تناسب کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جانے لگی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصدجبکہ شام میں 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بائیس مارچ کے بعد موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے ، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
