نوجوان طیارے میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا

ویب ڈیسک: نوجوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر طیارے کے خفیہ ڈبوں میں چھپ کر الجزائر سے فرانس فرار ہو گیا۔

نوجوان کا پول فرانس کے ہوائی اڈے پر سامان آف لوڈ کرنے کے دوران کھلا جب عملے نے نوجوان کو خفیہ خانے میں چھپا دیکھا۔ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسے الجزائر ڈی پورٹ کریں گے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Courtesy Video:

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد الجزائر میں ایک انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے میں آنے اور پھر اس میں خفیہ طور پر سفر کرنے کی تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ پرواز بدھ کے روز قسطنطنیہ کے محمد بوضیاف ہوائی اڈے سے پیرس کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More