ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے متعلق تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اورملک بھر میں ستر فیصد افراد کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ وبا ابهى ختم نہیں ہوئى اسکو روزانہ کى بنياد پر مانيٹر کیا جائے گا ہسپتالوں میں آنے والے مريضوں اور انتہائی نگہداشت کے مريضوں کى تعداد میں واضح کمى ہو گئى ہے ،اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More