Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوکت ترین کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا ۔ ایکنک نے پروجیکٹ پے اسکیل کو 75 فیصد کی شرح سے بڑھانے کی منظوری دیدی ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں وفاقی وزراء، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں براہ راست بھرتی کئے گئے عملے کے لئے نظرثانی شدہ تنخواہوں کے پیکجز کی سمری پر غور کیا گیا ۔

ایکنک نے پروجیکٹ پے اسکیل کو 75 فیصد کی شرح سے بڑھانے کی منظوری دیدی جبکہ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی موثر میڈیا مہم چلانے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کی سمری کی منظوری ،زرعی کاروبار کی ترقی اور روزگار کے فروغ اور دیہی گھرانوں کی آمدنی میں بہتری کی سمری منظور کی گئی ۔

منصوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام 35 اضلاع میں 30 ارب 26 کروڑ روپے سے شروع کیا جائے گا ۔یہ منصوبہ 2022ء سے 2029ء تک کیلئے بیرونی اعانت سے مکمل کیا جائے گا۔ ایکنک نے گریٹر تھل کینال پراجیکٹ (فیز-II) 383 ارب سے مکمل کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت جدید اربن ریلوے کے طور پر کراچی سرکلر ریلوے کی بھی منظوری دی ۔

کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ تین سال میں 201 ارب سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پروجیکٹ کے تحت 43 کلومیٹر کے ڈوئل ٹریک اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کی جائے گی۔کراچی سرکلر ریلوے مینجمنٹ کمپنی اس منصوبے کی تکمیل، آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔

Related posts

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پرآگیا

Rauf ansari

روس یوکرین تنازعہ یورپی یونین کا عمران خان سے ثالثی کی درخواست

Zaib Ullah Khan

اسرائیل کی لبنان کو جنگ کی دھمکی

Hassam alam

Leave a Comment