Urdu

اسلام آباد: شاد رہے پاکستان، پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاد رہے پاکستان۔ یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا۔

شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان، یہ نغمہ شاندار ماضی، رعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔

یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔

Related posts

شہبازاور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کا اعتراض منظور

ibrahim ibrahim

وزیراعظم آج کامیاب نوجوان کنونشن سے تاریخی خطاب کرینگے، عثمان ڈار

Rauf ansari

زرداری اینڈ کمپنی اور شریف خاندان کے مقدمات کا فیصلہ جلد کریں، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment