Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فواد چوہدری کا سندھ ہاؤس میں کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ سندھ ہاوس اس وقت ہارس ٹریدنگ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ منڈیاں لگ رہی ہیں جو آئین کے خلاف ہے اس کے خلاف مضبوط ایکشن پلان بنا رہے۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں گرین یوتھ موومنٹ تقریب کا انعقاد ہوا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہم اپنے مستقبل کو چوروں ڈاکوؤں کے حوالے نہیں کرسکتے ہیں۔ کل چھوٹا ڈان کہتا ہے کہ عمران خان کے بغیر حکومت بنائیں اور قومی حکومت بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت چوروں کے حوالے کریں۔ انہوں نے سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریدنگ کا مرکز قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی عندیہ دیا۔

تقرہب سے خطاب میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ماحولیاتی آلودگی ملک کے لیے خاموش قاتل ہے۔ موجودہ حکومت ماحولیات پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے پریشان ہیں شہباز شریف نمبر پورے نہیں کر پا رہے ،،27 مارچ کو دنیا دیکھے گی کہ پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے۔

Related posts

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے

Hassam alam

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

Rauf ansari

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار (ر) کو طلب کر لیا

Nehal qavi

Leave a Comment