اسلام آباد: وفاقی وزیراسدعمرنےکہاہےکہ عمران خان آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔
وفاقی وزراء اسدعمر، فواد چوہدری اور حماداظہر نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے طریقے سے مقابلہ جاری رکھے گی۔ ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے۔