اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا۔ 23 مارچ کو لانگ مارچ کے لئے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی۔
پارٹی صدر شہباز شریف کی وفاقی اور صوبائی عہدیداروں کو موثر اشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین، وفاقی اور صوبائی عہدیداروں نے ورچوئلی شرکت کی۔