Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اتحادیوں سمیت سب واپس عمران خان کے پاس آجائیں، شیخ رشید

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ضمیر فروش لوگ واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔ اتحادیوں کے ساتھ سب کو کہہ رہا ہوں کہ واپس عمران خان کے پاس آجائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جو 2گھنٹے جاری رہا تاہم سندھ میں گورنر راج سے متعلق تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور وہ واپس آجائیں ۔اتحادیوں نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے ۔ مجھے ایم کیو ایم سے امید ہے وہ ہماراساتھ دے گی کیونکہ عمران خان کو ایک اورموقع دیناچاہیے وہ ملک کی حالت بدلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن اپنا جلسہ کرے گی،27 کو عمران خان اپنا جلسہ بھی کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں ۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے بھی اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے۔

Related posts

بلاول اور نواز شریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Zaib Ullah Khan

پنشن میں10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Rauf ansari

شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment