چاردیواری کی پامالی اسلامی اور جمہوری کلچر نہیں ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ ملکی سیاست بند گلی میں داخل ہو گئی ہے۔حکومت اوراپوزیشن کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہو گی۔گھروں پر حملے،چاردیواری کے تقدس کی پامالی اسلامی کلچر ہے نہ سیاسی اور جمہوری۔ملک جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ جمہوریت کے لیےمسائل کا سیاسی و آئینی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔آئینی حل کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنا جمہوری رویوں کی نفی ہے۔نظریاتی و اصولی سیاست ناپید، اورسیاسی افراتفری سے جمہوریت کا نقصان ہو گا۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاست دانوں کے درمیان لگی مفادات کی آگ سے پوری قوم جل رہی ہے۔لوٹا کریسی اور ہارس ٹریڈنگ کا کلچر دہائیوں سے جاری ہے۔لوٹاکریسی اور ہارس ٹریڈنگ میں تینوں بڑی جماعتیں ملوث ہیں۔ اسلام آباد میں جاری تماشے نے پوری دنیا میں پاکستان کا تمسخر اڑ ا دیا۔ایک دوسرے کو گالیاں بکیں اور گریبان پکڑے جا رہے ہیں۔سیاسی افراتفری کا نقصان ہمیشہ جمہوریت کے خاتمہ کی صورت میں ہوتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More