Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

گزشتہ ہفتے 29 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ تین سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ وار بنیادوں پر انتیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کے حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے29 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9 سستی ہوئیں جبکہ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.37 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد، چینی 0.49 فیصد، آلو0.41 فیصد، دال چنا0.31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.14 فیصد کی کمی جبکہ سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے بجلی کی قیمت میں 9.81 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1.58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق 17 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد، چینی 0.49 فیصد، آلو0.41 فیصد، دال چنا0.31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

Related posts

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کینیا کا دورہ

Rauf ansari

وزیراعظم شہباز شریف کا فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان

Nehal qavi

عمران خان نے ملکی معیشت کو ڈوبا دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

Hassaan Akif

Leave a Comment