Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد میں سیاسی صورتحال، سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی حالات کمشکش کا شکار ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اسلام آباد میں جلسوں کا بھی اعلان کیا گیا تھا جس سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

اس حوالے سے اٹارنی جنرل آف پاکستان ، آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور صدر سپریم کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کرائی گئی تھی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 تاریخ کے بعد ہوگی۔

Related posts

برفباری اور طوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے

Hassam alam

بھارت کے اسلام مخالف بیان پر بلاول بھٹو کی شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

رابطہ کمیٹی نے متحدہ اپوزیشن سے ایم کیو ایم معاہدے کی توثیق کر دی

Hassam alam

Leave a Comment