سی ویو پر ایک اور غیر ملکی سیاح کے ساتھ بدتمیزی

کراچی: سی ویو پر ایک اور غیر ملکی سیاح کے ساتھ بدتمیزی اور اسے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی سیاح نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساؤتھ پولیس غیر ملکی سیاح کو ہراساں کرنے والوں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی سیاح کو ہراساں کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا گیا ہے۔ گھوڑے والے نے پہلے 200 روپے مانگے، پھر سوار ہونے کے بعد 5 ہزار کا تقاضا کیا اور زبردستی کی۔

یاد رہے کچھ روز قبل بھی غیر ملکی سیاح کو اسی طرح سی ویو پر اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More