اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 27مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔خواہش ہے جلسے میں عوام کے حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 27مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جس کا کا موضوع امر بالمعروف ہوگا ۔ خواہش ہے کہ جلسے میں عوام کے حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں ۔لوٹی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔
