Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کرکے دکھائے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی میں جرأت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کر کے دکھائے۔کوئی حادثہ ہوا تو رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج کراوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو او آئی سی کیخلاف بات کرتا ہے اس پر لعنت ہے۔ بلاول کے سیاست کے دودھ کے دانت ٹوٹے نہیں اور کہہ رہےہیں دھرنا دیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ اسپیکر کوحق ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کو حالات کے مطابق آگے لے جا سکتے ہیں۔ناراض ارکان سے کہتا ہوں مال وہاں سے لے کر ووٹ واپس عمران خان کو دیں۔اٹارنی جنرل منحرف ارکان کے حوالے سے ریفرنس دائر کر رہے ہیں جو قانونی معاملہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے پاس ہے۔سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ سندھ ہاؤس واقعہ میں ملوث افراد پر مقدمات درج کیے ہیں۔

Related posts

کویتی حکومت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی

Hassam alam

افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے

Hassam alam

چیف الیکشن کمشنر سے شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرونک ووٹنگ پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment