اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہوگیا۔ کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انشاءاللہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔
اسد عمر نے لکھا کہ حرام کے پیسے کی سیاست میں اثرو رسوخ میں کمی آئے گی۔
