Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے مالاکنڈ جلسے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے مالاکنڈ جلسہ کرنے پر وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کو ڈی ایم او مالاکنڈ نے 22 مارچ کو دن 10 بجے طلب کرلیا۔

وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے روکنے کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا تھا۔ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر یا بذریعہ وکیل وضاحت دیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر فیصل جاوید، ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر، ممبر صوبائی اسمبلی شکیل خان اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

عمرہ زائرین کیلئے عمر کی بالائی حد ختم

Hassaan Akif

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات نہ ہوسکے، پی ٹی آئی ٹیم واپس چلی گئی

Zaib Ullah Khan

حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

Nehal qavi

Leave a Comment