Urdu
تازہ ترین کاروبار

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 9 ڈالر کے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے کے بعد 114 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 940 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن ملائیشین پام آئل کی قیمت ایک ہزار 485 ڈالر ہو گئی۔

Related posts

پی ایس ایل 7 فائنل: لاہور اور ملتان آج ٹکرائیں گے

Rauf ansari

کے پی میں جے یو آئی کی حکومت کے وقت فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، حافظ حمد اللہ

Hassaan Akif

بل کے خلاف عدالتوں اور عوام کے درمیان جائیں گے، اپوزیشن اراکین

Hassaan Akif

Leave a Comment