Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان قبرص پر ترکی کی حمایت جاری رکھے گا، عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلرنے ملاقات کی۔دونوں ممالک نے تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

صدر مملکت عارف علوی سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے ، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ۔پاک ترک تعلقات کو دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔تجارت، آئی ٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانا ہوگا۔

صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مسلمانوں کی نسل کشی میں بھارتی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان قبرص پر ترکی کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related posts

فارن ایکسچینج پر پابندیاں ختم، آئی ٹی سیکٹر کیلئے سو فیصد ٹیکس معاف

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات

ibrahim ibrahim

لیجنڈری بھارتی گلو کارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

Hassam alam

Leave a Comment