Urdu
پاکستان تازہ ترین

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام،شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیمی بل پیش کردیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کر دیا ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیرخارجہ نے اسپیکر کو پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں پیش کیے گئے بل کو شامل کرنے کی درخواست کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ کی درخواست پر جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے میلسی کے عوامی رابطہ جلسے میں جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکومت کو پرواہ نہیں، امیر مقام

Rauf ansari

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، حکومت کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

قمر جاوید باجوہ کی آئی ایم ایف پروگرام تیز کرنے کی درخواست

ibrahim ibrahim

Leave a Comment