لاہورٹیسٹ،آسٹریلیانے پاکستان کوشکست دے دی

آسٹریلیا نے پاکستان کوتیسرے ٹیسٹ میں ایک سوپندرہ رنز سے شکست دیدی اور سیریز بھی ایک صفرسے اپنے نام کرلی۔تین سواکیاون رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم دوسوپینتیس رنزبناسکی۔امام الحق ستر،عبداللہ شفیق ستائیس،بابراعظم پچپن اور ساجد خان اکیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔نیتھن لیون نے پانچ اورپیٹ کمنز نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک سو پندرہ رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز بھی ایک صفر سے جیت لی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دس قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔فیصلہ کن دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان تیہتر رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم آخری سیشن میں دو سو پینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

امام الحق ستر،عبداللہ شفیق ستائیس، کپتان بابر اعظم پچپن اور ساجدخان اکیس رنز بناکر پویلین لوٹےدیگر کوئی بیٹر اعتماد سے آسٹریلوی بولرز کو نہ کھیل سکا۔آسٹریلیا کے نیتھن لیون نے پانچ اور کپتان پیٹ کمنز نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے ایک،ایک وکٹ لی۔پیٹ کمنز میچ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More