ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ نون لیگ اور پی پی جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کا کہنا تھا کہ میڈیا نے جنوبی پنجاب صوبے کے موقف کو تقویت دیی۔ چھوٹے صوبے کے لوگوں میں ہمیشہ احساس محرومی پایا جاتا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے صرف وعدے کیے۔ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے ہم نےمؤثرمہم چلائی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی طرح زبانی جمع خرچ نہیں کیا۔ جنوبی پنجاب میں ارکان اسمبلی کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ جنوبی پنجاب کی آبادی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے۔ معاملہ کابینہ میں لے کر گئے۔ان نے کہنا تھا کہ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے۔ آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔ جنوبی پنجاب کاسیکریٹریٹ خصوصی طورپرقائم کیا گیا۔
