Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو پاکستان سے باہر پھینکیں گے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہونگے ۔ نواز شریف نے ایسی مار ماری ہے کہ عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے ۔

شاہدرہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب میں لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ لاہور نے نواز شریف کو کبھی مایوس نہیں کیا ۔بہت جلد نواز شریف عوام کے درمیان ہوں گے۔خوشحالی کے جس دور کا سازش سے خاتمہ کیا گیا وہ واپس آرہاہے۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ نواز شریف نے عمران خان کو ایسی مار ماری ہے کہ اب اسے چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔بڑا بولر بنا پھرتا تھا لیکن نواز شریف نے ایک بال پر دو درجن وکٹیں اڑا دیں ۔عمران خان کو بنی گالہ سے نہیںبلکہ پاکستان سے باہر پھینکیں گے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جتنی مہنگائی موجودہ حکومت کے دور میں بڑھی اس سے پہلے کبھی نہیں بڑھی ۔خوشحالی کے جس دور کا اُنہوں نے سازش سے خاتمہ کیا وہ واپس آرہاہے۔

Related posts

عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

Rauf ansari

سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے فنڈ کی منظوری

Hassam alam

مسجد الحرام میں نماز عید ادا، خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے

Hassam alam

Leave a Comment