Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فیاض چوہان کی ٹی وی اینکرز اور تجزیہ نگاروں پر سخت تنقید

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں اور ڈالروں پر پلنے والے نام نہاد تجزیہ نگاروں کو شٹ اپ کال دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی ایسی سیاسی جماعت ہے جس کا دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کی عزت کے رکھوالے ہیں۔

پنجاب کے وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تجزیہ نگار پی ٹی آئی اور اداروں کے خلاف اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔لاہور: تجزیہ نگار اور اینکرز جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ایسی سیاسی جماعت ہے جس کا دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہمارا تعلق بڑالازوال ہے۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کی عزت کے رکھوالے ہیں۔ پاکستان کی سربلندی اور بقا کی ضامن پاک فوج ہے ۔ ہم پاکستان کا جھنڈا اٹھا کے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سیاسی جنگ سیاست کے میدان میں لڑیں گے۔ سلطان مفرور الدین ارطغل نوازشر یف کی طرح ملک کی سالمیت کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ 2 روز میں ہیجان خیز کراسس اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔ تحریک انصاف اور عمران خان سرخرو ہوں گے۔

Related posts

نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان کیخلاف اداروں کیخلاف بیانات کے الزام میں مقدمہ درج

Nehal qavi

سعودی عرب میں پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

Rauf ansari

سندھ کے یوم ثقافت پر مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد

Rauf ansari

Leave a Comment