Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا سے ہلاکتوں میں کمی، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد: کورونا سے ہلاکتوں میں کمی، ایک شخص جاں بحق،ایک سو چھیاسی کیسز رپورٹ۔ کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 86 ہوگئی ۔

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 346 ہو گئی ہے۔کورونا سے متاثر 420 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روز 28 ہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک سو چھیاسی کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 86 ہوگئی جبکہ کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 8314 ہے۔گذشتہ روز کورونا کے 110 مریض صحت یاب ہوئے، شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 426 ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 803 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 937، بلوچستان میں 35 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 38، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 696 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 249 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔

Related posts

بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 3 جوان شہید

Hassaan Akif

وزیراعظم سے اختلافات پر برطانوی وزیرخزانہ اور وزیر صحت مستعفی

Hassam alam

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے

Hassam alam

Leave a Comment