Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

ویب ڈیسک: ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔

ایلون مسک سے ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ کیا وہ ایک اوپن الگورتھم کا حامل آزادی اظہار کو تقویت دینے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہو۔ جس کے جواب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا ایک نئے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے؟۔ ایلون مسک کے اس ٹویٹ سے ایک دن قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟‘۔ جس کے جواب میں 70 فیصد افراد کا جواب نفی میں تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے جمہوری قدروں کا ساتھ نہیں دے رہا۔

Related posts

شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

عمران خان کا چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ

Zaib Ullah Khan

عمران خان پر مشکل وقت ہے، ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment