Urdu
تازہ ترین دنیا

روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، یوکرینی انٹیلیجنس چیف

ویب ڈیسک: یوکرینی انٹیلیجنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کیریلو بوڈانوف کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب ماسکو یوکرین میں ایک ایسا علاقہ بنانا چاہتا ہے جو اس کے کنٹرول میں ہو۔

کیریلوبوڈانوف کے مطابق اصل میں یہ یوکرین کے اندر شمالی اور جنوبی کوریا بنانے کی کوشش ہے۔ یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ یوکرین جلد ہی روسی قبضے میں موجود حصوں میں گوریلا کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملے سے پہلے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد تسلیم کر لیا تھا۔

Related posts

کانفرنس تو ہوگی، روک سکو تو روک لو، اسد عمر

Zaib Ullah Khan

ماسکو میں پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس

Rauf ansari

صدر مملکت نے الیکشن اور نیب ترمیمی بلز واپس بھجوا دیئے

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment