Urdu
پاکستان تازہ ترین

چوہدری شجاعت نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی فیصلے انکی مشاورت سے ہوئے جنہیں مکمل حمایت حاصل ہے

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے اور میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، اس لیے جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پارٹی یا گھر میں تمام فیصلے میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں، وضاحت پریقین نہیں رکھتا، کہنا چاہوں گاکہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کےلین دین کی بات پسند نہیں کرتے، غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کروانا، حقائق کوجوڑ توڑ کرپیش کرنا یا کروانا بھی نہایت نامناسب ہے۔

(ق) لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ آپ کےخاندان میں اختلافات ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں، ہمارا خاندان 50 سال سے پنجاب ہی نہیں پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے،اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہنا چاہوں گا فیصلے میری رضامندی سے کیے جاتے ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرکےجو سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔

Related posts

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے

Hassam alam

پنجاب کی کم چینی کی ذمہ داری سندھ پر نہیں ڈالی جا سکتی، سعید غنی

Hassaan Akif

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment