Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات متوقع

اسلام آباد: چوہدری پرویزالٰہی کے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے سے اپوزیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پرویز الٰہی کے فیصلے سمیت سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور اپوزیشن کی دیگر قیادت کے چوہدری شجاعت سے گزشتہ رات گئے تک رابطے رہے ۔ اپوزیشن کے دیگر قائدین کی بھی چوہدری شجاعت سے ملاقات کا امکان ہے ۔

Related posts

پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں ڈالنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے، شاہ محمود قریشی

Zaib Ullah Khan

ملک میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس اختتام پذیر

Hassam alam

اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کاقائم مقام گورنر بننے سے انکار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment