Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تشکیل دیا گیانیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم

اسلام آباد: کورونا وبا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا۔ ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

Related posts

ڈسکہ الیکشن دھاندلی رپورٹ، آر اوز، پولیس، محکمہ تعلیم سب ذمہ دار

Rauf ansari

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان

Nehal qavi

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان دو روز میں متوقع

Nehal qavi

Leave a Comment