Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان غیر آئینی طور پر وزیراعظم کے منصب پر قابض ہیں، متحدہ اپوزیشن

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے قائدین کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

متحدہ اپوزیشن کے قائدین کے مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن اور اس کا ساتھ دینے والی جماعتوں کے172ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

متحدہ اپوزیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں وہ وزیراعظم کے منصب پر غیرآئینی طور پر قابض ہیں۔اپوزیشن عمران خان کو این آر او نہیں دے گی۔ سیاسی جماعت کا آلہ کار بننے کی کوشش کرنے والے حکام کو قانون کا سامنا کرناہوگا۔

Related posts

ڈالرکی قدرمیں مسلسل اضافہ، گورنراسٹیٹ بینک کی نجی بینکس کے صدور کی سرزنش

Rauf ansari

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 11پیسے کی کمی

ibrahim ibrahim

وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف سے رابطہ، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی معلومات حاصل کیں

Hassam alam

Leave a Comment