Urdu

لاہور: عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

جج اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ لاہور میں دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے

Hassam alam

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

Nehal qavi

آغا سراج درانی کی گرفتاری،نیب ٹیمیں سپریم کورٹ کے باہرموجود

ibrahim ibrahim

Leave a Comment