اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کربلا میں یزید بھی اپنے آپ کے حق پر ہونے کا دعوی کرتا رہا مگر قیامت تک وہی باطل رہے گا ۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کربلا میں یزید بھی اپنے آپ کے حق پر ہونے کا دعوی کرتا رہا مگر قیامت تک وہی باطل رہے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی ٹوئٹ پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “لشکر حسین کا ہے ،سپاہی یزید کے۔ کوفے کے لوگ بن گئے وارث شہید کے”۔
