پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب ہیں ۔ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا اگر یہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی، جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔
