Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو نشریات کے دوران اینکر کی اہلخانہ کو طوفان کی اطلاع

واشنگٹن: امریکا میں موسم کی خبر پڑھنے والے ایک اینکر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جب انہوں نے لائیو نشریات کے دوران اپنے اہلخانہ کو فون کرکے طوفان کے آنے سے خبردار کیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق اینکر ڈگ کیمرر کا تعلق واشنگٹن سے ہے جنہوں نے ورجینیا میں رہائش پذیر اپنی فیملی کو براہِ راست نشریات کے دوران کال کرکے طوفانی آندھیوں سے خبردار کیا۔ ڈگ کیمرر نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ میں بتایا کہ ہمیں خطرناک موسم کی اطلاع پہلے ہی مل جاتی ہے جس پر میں اپنے اہلخانہ کو پہلے ہی میسج کردیتا تھا تاہم اس بار میں نہیں کرپایا۔

میری اہلیہ گھر پر نہیں تھیں صرف بچے تھے جنہیں میں نے خبردار کیا اور کہا کہ وہ فوراً نچلے زینے کے بیڈروم میں چلے جائیں اور وہاں 10 سے 15 منٹ رہیں۔ ٹویٹر صارفین کی جانب سے رپورٹر کے اس اقدام کی حمایت کی گئی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ اب آپ کے بچے محفوظ ہیں۔

اسی طرح دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے صحیح کیا، فیملی پہلی ترجیح ہے۔ مشیل اے ہورٹن نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اینکر کا اپنے بچوں کو خطرناک موسم سے خبردار کرنا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ واقعی طوفان آنے والا ہے۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات

Hassam alam

عمران خان کی بھارت کے اسلام مخالف بیان پر شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment