Urdu
تازہ ترین کاروبار

تجارتی خسارے میں 70 فیصد اضافہ، 36ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ۔ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تجارتی خسارہ 35 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تجارتی خسارہ 35 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ مارچ کے دوران تجارتی خسارے میں 3 ارب 44 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعدا وشمار کے مطابق مارچ کے دوران برآمدات 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی رہیں جبکہ اس عرصے میں درآمدات کا حجم 6 ارب 18 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال مارچ کے مقابلے میں رواں مالی سال مارچ میں تجارتی خسارے میں 5.48 فیصد کا اضافہ ہوا۔فروری کے مقابلے میں مارچ 2022 میں برآمدات میں 2.84 فیصد کی کمی ہوئی۔

Related posts

پاکستان کو مذہبی شدت پسندی سے خطرہ ہے، نورالحق قادری

Rauf ansari

مقبول ٹک ٹاکر کھابی لامے کو اطالوی شہریت مل گئی

Hassam alam

روس نے برطانوی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

ibrahim ibrahim

Leave a Comment