Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کی مریم نواز کے الزامات کی تردید

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیاہے۔ مریم نواز کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ میں خط تیار کرنے کے الزام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دفتر خارجہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر اعتماد ہے۔ مریم نواز نے دفتر خارجہ پر انتہائی غلط الزام لگایا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسد مجید کی واشنگٹن میں مدت پوری ہوچکی تھی۔ اسد مجید کی برسلز میں تعیناتی کا فیصلہ ہوچکا تھا۔ انڈرسیکریٹری سے ملاقات میں میں نے احتجاج کیا تھا یہ ریکارڈ کی بات ہے۔

قبل ازیں مریم نواز نے پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ پر الزام لگایا تھا کہ جعلی سازشی خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا۔ انہیں معلوم تھا جب خط عوام یا میڈیا کے سامنے آیا تو پول کھل جائیگا،۔ جس روز خط کا ڈرامہ کرنا تھا اس سے ایک روز پہلے پاکستانی سفیر کو امریکہ سے برسلز بھجوایا۔ انہیں معلوم تھا کہ خط کا ڈرامہ ہوا تو سفیر سے سوالات ہوں گے۔ بتایا جائے سفیر کہاں ہے؟

Related posts

پنجاب اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڑ کے ایما پر تشدد ہوا، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

معروف کامیڈین معین اختر کا 71 واں یوم پیدائش

ibrahim ibrahim

یوکرین نے روسی فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیے

Hassam alam

Leave a Comment