Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نگراں وزیر اعظم، شہباز شریف نے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کر دیا

اسلام آباد: شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اور اس حواسے صدر مملکت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس لیے عمل شروع کرنے کا اختیار نہیں۔ شہباز شریف نے اس حوالے سے صدر مملکت کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیےآپ کے 2 خط موصول ہوئے لیکن اسپیکر رولنگ کے خلاف عدالت نوٹس لے چکی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا تقررغیر آئینی اور ناقابل عمل ہے، صدر اور وزیر اعظم کا ہر اقدام سپریم کورٹ فیصلے سے مشروط ہوگا۔

Related posts

نیب افسران کی سپریم کورٹ سے معافی

Hassam alam

کراچی میں 2مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Rauf ansari

کراچی میں بارشیں تھم گئیں ہیں، ہم تعمیر نو کی جانب جا رہے ہیں، مرتضی وہاب

Nehal qavi

Leave a Comment