Urdu

کراچی: ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، انٹربینک میں امریکی کرنسی 175 روپے کی سطح عبور کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان، امریکی کرنسی 67 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں 175 روپے 10 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگی۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 174 روپے سے بڑھ کر 174 روپے 43 پیسے پر لین دین ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پہلے ہی پاکستان سے روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے مزید اقدامات کا کہہ رکھا ہے۔

Related posts

ایشیا کپ 2022: پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین آج کھیلا جائے گا

Hassam alam

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ملاقات

Rauf ansari

پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں

Hassam alam

Leave a Comment