آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوکمیٹی کااجلاس آج دبئی ہیڈکوارٹر میں ہورہاہے۔ جس میں اگلے دوسال کےلیے باہمی سیریز کافیصلہ ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ چارملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تفصیلات پیش کریں گے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ جاری رہنے اور ورلڈکپ سپرلیگ ختم کیے جانے کاامکان ہے۔
آئی سی سی دبئی ہیڈکوارٹر میں آج ممبر بورڈزکے چیف ایگزیکٹیو کااہم اجلاس ہورہا ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا سہ ماہی اجلاس دوسال میں دوسری مرتبہ ہورہاہے۔ جس میں اگلے فیوچرٹورپروگرام پر غورکیاجائے گا۔ ایف ٹی پی کے اگلے سائیکل پرفیصلے کا امکان نہیں۔ لیکن دوہزارتئیس تک باہمی سیریز طے ہوجائیں گی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ مجوزہ چار ملکی ٹورنامنٹ پرتفصیلی بریفنگ دیں گے۔
ایف ٹی پی سائیکل میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جاری رکھنے پراتفاق ہے۔ نوممالک کی چیمپئن شپ میں دوسال میں ہرملک کےلیے تین ہوم اورتین اوے سیریز کھیلنامشکل نہیں۔ لیکن تیرہ ملکی ورلڈکپ سپرلیگ میں چھ چھ سیریزممکن نہیں۔ پھراگلے ورلڈکپ میں دس کے بجائے چودہ ممالک شرکت کریں گے۔ اس لیے لیگ کو ختم کیے جانے کاامکان ہے۔
