Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کرپٹ لوگوں نے اچھائی اور برائی کا فرق ختم کردیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی لیڈر شارٹ کٹ سے نہیں بنتا ہے ۔ جوسچ پر کھڑا ہوتا ہے قوم اس کا ساتھ دیتی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹر ویو میں کہا کہ سیدھا راستہ آسان نہیں ہوتا ، سیدھے راستے میں ہی انسان کی عظمت ہے ۔قوم اگر امربالمعروف کے راستے پر کھڑی ہوگئی تو پھر کوئی نہیں ہرا سکتا ۔ زندگی کے نشیب وفراز بہت کچھ سکھاتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں نے پاکستان میں اچھائی اور برائی میں فرق ختم کردیا۔مغرب میں جو عوام کا پیسہ چوری کرے وہ اپنی شکل میڈیا میں نہیں دکھا سکتا ہے۔بدقسمتی سے لیڈر کہتے ہیں ہم غلام قوم ہیں ، جب ایسے لیڈر آجائیں تو قوم کا پوٹینشل ختم کر دیتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ انسان مشکلات کے دوران سیکھتا ہے۔ جوسچ پر کھڑا ہوتا ہے قوم اس کا ساتھ دیتی ہے۔ سیدھا راستہ آسان نہیں ہوتا، سیدھے راستے میں ہی انسان کی عظمت ہے، زندگی کے نشیب وفراز بہت کچھ سکھاتے ہیں۔

Related posts

پاکپتن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کوقتل کردیا

Rauf ansari

ازبک نائب وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

Rauf ansari

ہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے، فرخ حبیب

Hassaan Akif

Leave a Comment