Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پشاور: الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے مقررہ اضلاع میں ضابطہ اخلاق کے تحت سرکاری وسائل کے استعمال پرپابندی بھی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے مقررہ اضلاع میں وزیر اعلی وزراءاور اراکین اسمبلی کے دوروں، سرکاری وسائل کے استعمال، ترقیاتی کاموں پر پابندی بھی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کاغزات نامزدگی اٹھ نومبر تک جمع کرائےجاسکیں گے، نو نومبر کو ابتدائی فہرست، 12 نومبر کو کاغزات کی جانچ پڑتال اور 23 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خان کے مطابق 16 جنوری 2022 کو دوسرے مرحلے کے تحت انتخابات ہونگے جس کیلئے تمام انظامات مکمل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق مقررہ اضلاع میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں کے علاوہ ہر قسم کے ترقیاتی کاموں کے اعلان یا افتتاح پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Related posts

عمران خان کی حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مولانا فضل الرحمان

Hassaan Akif

پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے پارٹی کا کچا چٹھا کھول دیا

Rauf ansari

ملک کے اکثر حصوں میں بارش کا امکان

Nehal qavi

Leave a Comment