Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلی ٰمحمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حسین بابک کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا تھا۔ حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔ واضح رہےکہ اپوزیشن نے 8 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط تھے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین ہیں،94حکومتی اور 48اپوزیشن کے ہیں۔2آزاد ایم پی اے ، ایک ق لیگ کا ایم پی اے حکومت کے اتحادیوں میں شامل ہیں۔

Related posts

حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز کالز موصول

Hassaan Akif

اب عمران خان کو جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

Hassam alam

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر دیئے

Nehal qavi

Leave a Comment