Urdu
تازہ ترین دنیا

طالبان حکومت کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری کی منظوری

ماسکو: روس نے ماسکو میں افغانستان کی طالبان حکومت کے سفارتکار کے تقرر کی منظوری دے دی۔

افغانستان میں حکمران طالبان کو عالمی سطح پر پہلی مرتبہ کامیابی مل گئی ۔ روس نے اپنے ملک میں طالبان کے ایک سفارت کار کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔ طالبان کے اس سفارت کار کا نام جمال غاروال ہے، جو ماسکو میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔ اس پیش رفت کی کابل میں وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو سفارتکار تعینات کرنے کی اجازت ملی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دنیا بھر نے افغانستان سے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد پولیس تمام جھوٹے الزامات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی

Nehal qavi

ملکی تاریخ میں پہلی باروزیراعظم کوآئینی طریقے سے فارغ کیا گیا، مرتضی وہاب

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت

Rauf ansari

Leave a Comment