Urdu
تازہ ترین دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار

ویب ڈیسک: لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کو بھی سنبھالنے جا رہے تھے، لیکن اب انہوں نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

مسک ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئر خریدنے کے بعد مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے جا رہے تھے۔ جس کی تصدیق ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے کی تھی۔ اب ان کے شامل نہ ہونے کی تصدیق بھی چیف ایگزیکٹو نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی کی ہے۔

پراگ اگروال نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر ٹیم کو کی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں بتایا کہ 9 اپریل کو آفیشلی ایلون مسک ان کے بورڈ کا حصہ بنے ، لیکن اسی دن ایلون نے ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔انہوں نے اس کی وجہ تو نہیں بتائی، لیکن لکھا کہ مسک ان کے سب سے بڑے شئیر ہولڈر ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے ان پٹ کی قدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جو فیصلہ ہم کرتے ہیں اس پر عمل درآمد کرنا بھی صرف ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی اور کے نہیں۔ اس سے پہلے پراگ اگروال ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کمپنی کو یقین ہوگیا کہ وہ ان کے لیے فائدہ مند ہیں، اس لیے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹوئٹر میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پیراگ اور ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہوں!

Related posts

حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

توشہ خانہ کا گذشتہ 30 سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے، سراج الحق کا مطالبہ

Zaib Ullah Khan

حنا ربانی کھر سے کینیڈین ہائی کمشنر ونڈی گلمر کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment