Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

وزیراعظم نے ہفتے میں دوسرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کردیا ، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔ وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

Related posts

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

Rauf ansari

فارن فنڈنگ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، نواز شریف

Nehal qavi

این سی او سی کا اجلاس، کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment