Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرخزانہ کون ہوگا؟ 4 ناموں پر غور شروع

اسلام آباد: پاکستان کا نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟، مسلم لیگ ن نے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اپنے نام دیے جانے کا امکان ہے۔

نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے کابینہ کی تشکیل کیلئے ناموں پر غور اور مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر خزانہ کیلئے 4ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کیلئے مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی وزیر خزانہ کے چناؤ پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے انتخاب تک عہدہ وزیر اعظم کے پاس ہی رہے گا۔پبلک فنانس ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی دور حکومت کا کوئی سرکاری ماہر ٹیم میں نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کے شرکا میں سابق فنانس بیوروکریٹس کی شمولیت کا امکان ہے۔ مخلوط حکومت فنانس پالیسی اور ترقیاتی پروگراموں کی تشہیر کیلئے میڈیا ٹیم بھی تشکیل دے گی۔

ٹیم میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایکسپرٹس کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا۔ وزارتوں کی تقسیم کیلئے اتحادیوں نے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ نے مختلف وزراتوں کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کو کابینہ میں وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کے لیے وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی اوررات تک وزرا کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس بس کھائی میں جاگری، 7 اہلکار ہلاک

Hassam alam

رابطہ کمیٹی نے متحدہ اپوزیشن سے ایم کیو ایم معاہدے کی توثیق کر دی

Hassam alam

لارڈ نذیر پر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا الزام ثابت

Hassam alam

Leave a Comment