کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ262پوائنٹس کے اضافے سے46 ہزار407پربند ہوئی۔
دن بھرمجموعی طورپر365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 180کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ169کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,459 جبکہ کم ترین سطح 45,896 رہی۔
